شکارپور،تیزرفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

اتوار 1 جون 2025 20:45

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔افسوسناک حادثہ تحصیل گڑھی یاسین کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔