کوئٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی ، مستونگ کے علاقے سے مغوی بچہ بحفاظت بازیاب کرالیا

اتوار 1 جون 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) کوئٹہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مستونگ کے علاقے سے مغوی بچہ بحفاظت بازیاب کرالیا۔

(جاری ہے)

ایس پی قائد آباد خرم مہیسر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او پشتون آباد مقصود احمد لغاری کی سربراہی میں ایس ایچ او اسد مندوخیل ،سب انسپکٹر محمد اسحاق نے پولیس عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔واضح رہے کہ 6 روزقبل طفلک محب السلام کو نامعلوم اشخاص نے پشتون آباد کے علاقے سے اغوا کرلیا تھا جس پر پشتون آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی ، سوشل میڈیا کے استعمال کو یقینی بنایا اور مغوی محب السلام کوبازیاب کر الیا۔