ملتان ڈویژن کیلئے مقررہ ٹیکس اہداف کے حصول کو یقینی بنانے میں کامیابی ملی ہے،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

اتوار 1 جون 2025 21:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان ڈویژن کیلئے مقررہ ٹیکس اہداف کے حصول میں کامیابی ملی ہے،سینئر ای ٹی اوز، انسپکٹرز کانسٹیبلز اور موٹر برانچ کی ٹیمیوں کا نمایاں کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حسین قصوری بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بتایا کہ ملتان ڈویژن میں سالانہ ٹارگٹ برائے سال۔25۔2024 تین ارب 60 کروڑ روپے 31 مئی تک وصول کئے گئے۔ موٹر ٹیکسیشن کا سالانہ ٹارگٹ1 ارب 54 کروڑ روپے ہے، جبکہ مالی سال کے اختتام سے 1 ماہ قبل اس ٹیکسیشن کی وصولی 1 ارب 78 کروڑ جو کہ مقررہ ہدف کا 115فیصدہے۔

(جاری ہے)

موٹر ٹیکس میں ملتان ڈسٹرکٹ کی 120% وصولی کے ساتھ پہلی پوزیشن ہے۔ پراپرٹی ٹیکس کے لیے سالانہ ہدف 1 ارب 72 کروڑ اور وصولی 1 ارب 20 کروڑ( 70فیصد) ایکسائز فیس کا سالانہ ہدف 10 کروڑ 90 لاکھ وصولی 10 کروڑ 86 لاکھ(100فیصد) پروفیشنل ٹیکس سالانہ ہدف 12 کروڑ 54 لاکھ وصولی 9 کروڑ 26 لاکھ( 76فیصد) لگژری ہاؤس ٹیکس ہدف 98 لاکھ 58 ہزار وصولی 75 لاکھ 60 ہزار( 77فیصد) ۔

چاروں اضلاع میں کارکردگی کے لحاظ سے ملتان ڈسٹرکٹ مجموعی طور پر ٹارگٹ کا 93فیصد ہدف حاصل کرکے ڈویژن میں پہلی پوزیشن پر، لودھراں 89% کے ساتھ دوسری، وہاڑی 85فیصد کے ساتھ تیسری اور خانیوال 81% کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ مزید یہ کہ موٹر ٹیکس میں ملتان ہدف کا 120فیصد وصولی کے ساتھ پنجاب بھر میں سکینڈ پوزیشن پر ہے ۔اس شاندار کارکردگی پر ڈائریکٹر ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی نے اپنے سٹاف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ملتان ڈویژن کے تاجران اور دیگر معزز ٹیکس دہندگان سے بھی اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تعاون سے آئندہ بھی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سالانہ ٹارگٹ کے 100فیصد حصول کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :