پولیس تھانہ اے سیکشن کی چوکی لانچ موڑ کی حدود سکھر بیراج گیٹ نمبر 33 سے 2نامعلوم افرادکی نعشیں بر آمد

پیر 2 جون 2025 03:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)ایدھی انفارمیشن ڈیسک سکھر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر پولیس تھانہ اے سیکشن کی چوکی لانچ موڑ کی حدود سکھر بیراج گیٹ نمبر 33 سے نامعلوم 02 نعشیں بر آمد ہوئی پولیس لانچ موڑ کی معرفت ایدھی ایمبولینس کے زریعے دونوں میتیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال سکھر منتقل کی گئی قانونی کاروائی کے بعد ورثائ نہ ملنے کی صورت میں لاوارث میتیں تدفین کے لیئے ایدھی سینٹر سکہر کے حوالے کی گئی ایدھی سینٹر سکھر میں دونوں میتوں کو غسل وکفن دے کر نماز جنازہ ادا کر کے اسلامی طریقے سے پولیس کی نگرانی میں نواں گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔