آسٹریلیا ، سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

پیر 2 جون 2025 09:50

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) آسٹریلیا میں ایک سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ شنہوا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ برسبین شہر کے جنوبی مضافاتی علاقے میں پیر کی صبح ایک سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آکر جان گنوا بیٹھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 69 سالہ سائیکل سوارسر پر چوٹوں کے ساتھ پایا گیا اور جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا۔انہوں نے کہا کہ فرانزک کریش یونٹ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ■