فیصل آباد شہر اور گردونواح میں عید قبر بان کے قریب آتے ہی وارداتوں میں اضافہ
24گھنٹوں کے دوران 180سے زائدمقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے
پیر 2 جون 2025
13:17
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کاسلسلہ جاری عید قبر بان کے قریب آتے ہی وارداتوں میں اضافہ 24گھنٹوں کے دوران 180سے زائدمقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے‘ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چور لے اُڑے۔
پولیس کے فرضی ناکے اور ڈولفن فورس کا گشت بھی ناکام تفصیلات کے مطابق لاری اڈا کے قریب مبشر سی30ہزار و فون،طارق آباد گلی نمبر18کے قریب ڈلیوری بوائے انیس الرحمن سے 40ہزار کے پارسل چھین لیے، لاری اڈا کے قریب عابدہ پروین کا 2لاکھ روپے سوٹوں کا بورا چوری، ریلبازار کے تاجر ذیشان کی شاپ سی12لاکھ کا سامان چوری، کوتوالی روڈ پر غلام دستگیر سے 35ہزار و فون، چناب کلب چوک کے قریب ارشد سے موٹر سائیکل‘ نقدی و فون چھین لیا‘ زرعی یونیورسٹی روڈ پر احتشام سی10ہزار و فون، گلبرگ روڈ پر محمد عثمان سے موٹرسائیکل‘ نقدی و فون، ڈوگر چوک غلام محمد آباد کے قریب حسیب سے جھپٹا مار کر فون، مدینہ ٹائون کے رضوان سے بیگ چھین لیا، کمرشل حب گٹ والا کے قریب ندیم سے موٹر سائیکل چھین لی، حق باہو چوک کے قریب فیصل سے نقدی و فون، گلفشاں کالونی کے آصف نذیر سے 47ہزار و فون،ہجویری ٹائون کے ابو بکر سے 10ہزار وفون، گلستان کالونی کے امجد اقبال سی10ہزار وفون، حاجی آبادکے قریب طاہر اعوان سی13ہزار وفون، کینال روڈ پر کاشف سی4ہزار و فون، سروس روڈ موٹروے کے قریب مدثر علی سی50ہزار و فون، 100ج ب کڑی والا کے اکرام احمد سی10ہزار و فون، 7ج ب سیم کے قریب لیاقت علی سے موٹر سائیکل، نقدی و فون، ڈائیوو روڈ پر اسماعیل ویلی کے باہر قیصر سی33ہزار و فون، خیابان کالونی کے توقیر سے 5ہزار و فون، 197ر ب باگیوال کے کاشف سے بکرے، گلشن یوسف کالونی میں عقیل کے مکتب سے الٹرا سائونڈ مشین وسامان چوری، 158ر ب کے سرفراز سے 5لاکھ کے مویشی، 155رب کے آصف حسین سی2لاکھ،طلائی بریسلٹ چھین لیا‘ 125ر ب کے علی زوہیب کے گھر سی4بکرے، 247ر ب کے احمد ذیشان سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 248ر ب کے ماسٹر آصف کے گھر سے 2بکرے، 83گ ب کے افضل سے موٹر سائیکل ونقدی، خانوآنہ منڈی کے قریب شکیل سی10لاکھ وفون، ڈھڈی والا کے عبداللہ سے 8ہزار، پرس وفون، کہکشاں کالونی کے شاہد سے لیپ ٹاپ، علی ٹائون کے نذیر احمد کی دکان سے سامان چوری، 214ر ب کے امتیاز سے نقدی وفون، 228ر ب کے صدی احمد سی40ہزار، 237ر ب کے جاوید سے نقدی وفون، 264ر ب کے اشفاق سے بکرا، 263ر ب کے شیراز الحسن سی5لاکھ لوٹ لئے، ڈی ٹائپ کالونی گول چوک کے قریب قاسم سے 14ہزار، العزیز ٹائون بھینس کالونی کے قریب وقاص مسیح سے ڈیڑھ لاکھ، ریلوے پھاٹک کے قریب عدیل سے نقدی و فون، 128گ ب کے رمضان سے نقدی و فون،648گ ب کے عاشق کی حویلی سے بکرے،65گ ب کے عدنان سے 5ہزار وفون، 105گ ب کے طارق سے 5ہزار و فون،36گ ب کے ارسلان سے 3ہزار وفون چھین لیا، 367گ ب کے طاہر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ سامان چوری، ناظم آباد کے رستم علی سے نقدی چھین لی، 560گ ب کے جبار کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، شیخوپورہ روڈ پر اشرف سے نقدی و فون، 69ر ب کے اللہ دتہ سی14ہزار و فون، 400گ ب کے اللہ دتہ کی حویلی سے لاکھوںکے مویشی، 421گ ب کے ضیغم عباس کے گھر سے بکرے، قصبہ تاندلیانوالہ کے سہیل سی70ہزار و فون، 609گ ب کے نواح میں فیضان سی2ہزار وفون، 544گ ب کے شوکت علی کی حویلی سے بکرے چوری، 619گ ب کے نجم الحسن سی50ہزار و فون،507گ ب کے بابر ندیم سی42ہزار و فون،174گ ب کے نصیر احمد، 413گ ب کے عبدالرزاق سے بکرے اور چھترے چوری، 177گ ب کے ریاض سے بکرے، کھدر والا کے قریب آصف سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا گیا‘ دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔
(جاری ہے)
علاوہ ازیں چناب کلب سے حمزہ، ضلع کونسل چوک سے یٰسین، خدمت مرکز سے حمزہ شہزاد، سرکلر روڈ سے محمود احمد، کینال گارڈن مسجد سے عمران شوکت، کچہری بازار سے محمد تقی، بکر منڈی سے محمد عمر، جھنگ بازار سے محمد عثمان، رحمت ٹائون سے محمد اسلم، اچکیرہ سے علی رضا، خالد ٹائون کے شہزاد، رسول پورہ کے فیصل، خالد آباد کے حسنین، حاجی آباد کے محمد سلیم، ملت چوک سے عبدالرزاق، منصور آباد کے سلامت، نشاط ملز کے قریب اصغر علی، لائلپور کالونی کے صدیق مسیح، فیضان مدینہ سے حسنین،مومن آباد کے نعمان، 31گ ب کے طیب،76ر ب کے ولی محمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔