Live Updates

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم’’ لو گرو‘‘ کا پشتو گانا ریلیز

فلم ’’لوگرو‘‘میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

پیر 2 جون 2025 13:17

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم’’ لو گرو‘‘ کا پشتو گانا ریلیز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)پاکستان کے سپر اسٹارز ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم ’’لو گرو‘‘کا پشتو ویڈنگ سانگ ’’سادہ اشنا‘‘ریلیز کر دیا گیا۔ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ’’لو گرو‘‘کا ایک اور گانا’’سادہ اشنا‘‘ریلیز ہوچکا ہے جس میں ماہرہ خان کی دلہن بنی جھلک توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اس پشتو ویڈنگ سانگ کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔’’سادہ اشنا‘‘ایک شادی کا گانا ہے جس میں پشتو ثقافت کی جھلک واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس گانے میں ماہرہ خان ایک روایتی پشتون دلہن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور پوری کاسٹ کے ہمراہ پشتون طرز کا رقص پیش کرتی نظر آئیں۔فلم میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جو اس سے قبل دس سال پہلے فلم ’’بن روئے‘‘میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

فلم میں احمد علی بٹ سمیت کئی بڑے اداکار شامل ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک صارف نے اس گانے کو سراہتے ہوئے لکھا، واہ!میں پشتون ہوں، یہ میرا کلچر ہے۔ایک اور نے تبصرہ کیا،یہ گانا خوشی کا پیغام دے رہا ہے۔کچھ صارفین نے ماہرہ خان کے لک کو ان کی حقیقی شادی کی تقریب سے مشابہ قرار دیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات