اسسٹنٹ کمشنر ریونیوہری پور کا مختلف بیکریوں کا دورہ، خلاف ورزی پر پیزا منیجر گرفتار

پیر 2 جون 2025 14:13

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ہری پور شاہد اقبال نے مختلف بیکریوں کا دورہ کیا اور خلاف ورزی پر پیزا یونٹ کے منیجر کو گرفتار اور متعدد کو وارننگ جاری کی ۔ انہوں نے ٹریفک کنٹرول کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے عوامی شکایت پر خلاف ورزی ثابت ہونے پر فلیم اپ پیزا کے مینجر کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لئے عدالت طلب کر لیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کر کے پیمائش کے پیمانہ کو چیک کیا اور منیجر کو اس حوالہ سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول صرف مقررہ سرکاری ریٹ پر ہی فروخت کیا جائے جبکہ پمپس پر صاف ستھرے واش روم ہونے چاہئیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں، پٹرول میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :