بھارت، ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے درجنوں زہریلے سانپ برآمد

پیر 2 جون 2025 14:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) بھارت کے ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے درجنوں زہریلے سانپ برآمد کر لئے گئے۔ اردو نیوز کے مطابق کسٹم حکام نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر کو ممبئی ایئر پورٹ پر روک کر اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو درجنوں سانپ برآمد ہوئے جن کو مختلف بیگز چھپایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملزم کا تعلق بھارت سے ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مسافر کے بارے میں مزید معلومات نہیں بتائی گئیں۔ سانپوں میں وائپر نسلے کے کچھ سانپ بھی شامل تھے جنہیں انتہائی زہریلا سمجھا جاتا ہے۔ مسافر کے سامان میں5ایشیائی نسل کے کچھوے بھی موجود تھے۔ پولیس نے برآمد ہونے والے سانپوں کی تصاویر جاری کی ہیں جن کو ایک بڑے برتن میں رینگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ مختلف رنگوں کے ہیں۔