نوشہرو فیروز‘ ٹرک اور کوچ میں ٹکر سے ایک شخص جاں بحق‘10زخمی

حادثہ مہران ہائی وے پر پیش آیا، جہاں ایک ٹرک اوور ٹیکنگ کے دوران مسافر کوچ سے ٹکرا گئی

پیر 2 جون 2025 14:35

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)نوشہرو فیروز میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ حادثہ مہران ہائی وے پر پیش آیا، جہاں ایک ٹرک اوور ٹیکنگ کے دوران مسافر کوچ سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :