پروفیسر ڈاکٹرعالم زیب سواتی نے ایوب میڈیکل کالج کے ڈین و سی ای او کا ایڈیشنل چارج سنبھال لیا

پیر 2 جون 2025 15:26

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی نے ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کے ڈین و سی ای او کا ایڈیشنل چارج سنبھال لیا۔ اس سے قبل وہ میڈیکل ڈائریکٹر کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان سے قبل پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک نے ادارہ کی بہتری کیلئے بہت سے اچھے اقدام کئے جو ادارہ کی تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی نے کہا کہ ثاقب ملک کی خدمات ادارہ کیلئے ناقابل فراموش ہیں، ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :