اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کا شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ ، غیرفعال فلٹریشن پلانٹس کا معائنہ

پیر 2 جون 2025 16:06

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری نے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے غیرفعال فلٹریشن پلانٹس کا معائنہ کیا،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پرویز اختر گجراور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے تمام غیر فعال فلٹریشن پلانٹس کو بحال کرنے کی ہدایت کی اور جن پلانٹس کی بحالی کیلئے مرمت کا کام جاری ہے انہیں جلدازجلد بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا،انہوں نے کہا شدید گرمی کے موسم میں عوام الناس کو پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور فعال فلٹریشن پلانٹس کے فلٹر وغیرہ بھی بروقت تبدیل کئے جائیں تاکہ لوگوں کو مکمل طور پر شفاف پانی دستیاب ہوسکے۔\378

متعلقہ عنوان :