
پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایہ کم نہ کرنے کی انوکھی وجہ پیش کر دی
انجن آئل اور سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں تو کمی نہیں ہوئی،ٹرانسپورٹرز کی منطق
پیر 2 جون 2025 16:55
(جاری ہے)
غیر ریاستی بیوپاری غیر معیاری ناقص انجن آئل اور سپیئر پارٹس لاکھوں روپے کا ادھار دینے کی پالیسیوں پر گامزن۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر اقتدار مظفرآباد میں پبلک ٹرانسپورٹرز جن میں بائیکیا رائڈرز، رکشہ ڈرائیورز،سوزوکی ڈرائیورز و دیگر گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایہ کم نہ کرنے کی انوکھی وجہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت تو کم کر دی گئی ہے مگر سپیئر پارٹس اور انجن آئل کی قیمتوں میں تو کمی نہیں کی گئی ہم کرایہ کیسے کم کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب میڈیا انویسٹیگیشن ٹیم کے مطابق شہر اقتدار مظفرآباد اور قرب و جوار کے علاقے ناقص غیر معیاری انجن آئل،سپئیر پارٹس فروخت کرنے کے لیے کھلی منڈی بن چکے ہیں۔ غیر ریاستی بیوپاری لاکھوں روپے کا انجن آئل اور غیر معیاری سپیر پارٹس کا سامان اس کاروبار سے منسلک لوگوں کو ادھار دے کر چلے جاتے ہیں۔ اس طرح انہیں کاروبار کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے اور وہ جی بھر کر لوگوں کی جیبوں کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں ساتھ ہی ساتھ لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیوں کا انجن بھی تباہ حال ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے آئے روز لوگوں کی گاڑیاں انجن کے مسائل سے دوچار ہو کر ان آٹوز میکینک کی دکانوں کی زینت بنی رہتی ہیں۔عوامی حلقوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے استدعا کی ہے کہ سب سے پہلے وہ وزیر ٹرانسپورٹ کسی پڑھے لکھے سمجھدار شخص کو تعینات کریں تاکہ وہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو بہتر طریقے سے آگے لے جانے کے لیے قانون سازی کر سکے۔ اسی طرح سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی مبینہ ملی بھگت یا غفلت تین سے زائد مرتبہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود نئے کرائے نامہ جاری نہ کیے جا سکے ہیں جو کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی کھلم کھلا نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جس کی وجہ سے معاشرے میں سیاسی عدم استحکام اور انتشار کے علاوہ لوگوں میں بے چینی پیدا ہو چکی ہے۔ لوگوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں سپیئر پارٹس کی دکانوں کا معائنہ کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے جو سپیئرز پارٹس کی قیمتوں سمیت انجن آئل کی کوالٹی کو چیک کریں تاکہ لوگوں کی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں تباہ ہونے سے بچ سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.