Live Updates

راجہ فیصل زمان شہید مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ تھے،شرافت علی خلجی

پیر 2 جون 2025 16:55

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے بانی ومتحرک رہنما راجہ فیصل زمان شہید کی سالانہ برسی میں شرکت کی انھوں نے راجہ فیصل زمان شہید کی قبر پر پھول نچھاور کئے اور فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر مسلم لیگ ن یونین کونسل کے متحرک سیاسی کارکن وسیم رشید قریشی،راجہ ساجد ودیگر بھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرافت علی خلجی کا کہنا تھا کہ راجہ فیصل زمان شہید کا شمار مسلم لیگ ن کے بانی وبنیادی اور فخر مظفرآباد بیرسٹر افتخار گیلانی کے دست راست میں ہوتا تھا ہم راجہ فیصل زمان شہید کی مسلم لیگ ن کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا راجہ فیصل زمان شہید مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ تھے انھوں نے دن رات مسلم لیگ ن کی مضبوطی کے لئے بغیر کسی لالچ کے کام کیا اور پوری یونین کونسل کے اندر مسلم لیگ ن اور قائد پاکستان محمد نواز شریف کا جھنڈا بلند کیا۔

انھوں نے کہا کہ راجہ فیصل زمان شہید نے اپنی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے لیکن انھوں نے مسلم لیگ ن اور بیرسٹر افتخار گیلانی کے ساتھ وقت شہادت تک وفا نبھائی وہ اللہ پاک کے نیک اور برگزیدہ بندے تھے اللہ پاک نے انھیں شہادت کا عظیم رتبہ عطا کیا موت برحق ہے ہر ذی شعور کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے ہم دعاگو ہیں اللہ تبارک وتعالیٰ ہمارے پیارے دوست راجہ فیصل زمان شہید کی کامل بخشش ومغفرت فرمائے ان کے جملہ صغیرہ وکبیرہ گناہوں کو معاف فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے تمام سوگواران کو صبر جمیل پر اجر عظیم دے آمین۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات