سکول ہیڈ الائونس 500روپے سے بڑھا کر 10ہزار روپے ماہانہ کرنے کا فیصلہ

اب سکول ہیڈ بننے کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویو کا مرحلہ لازمی ہو گا ،جونیئر اساتذہ بھی حصہ لے سکیں گے

پیر 2 جون 2025 17:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) محکمہ تعلیم نے سکول ہیڈز کے لئے ماہانہ الانس 500روپے سے بڑھا کر 10ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق اب سکول ہیڈ بننے کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویو کا مرحلہ لازمی ہو گا جس میں جونیئر اساتذہ بھی حصہ لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

پرائمری و مڈل سکول ہیڈز کو 7,500روپے ماہانہ الائونس دیا جائے گا، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول ہیڈز کو 10,000روپے ماہانہ الائونس ملے گا۔اس کے علاوہ ہیڈ بننے کے لئے ٹیسٹ جولائی یا اگست میں لیا جائے گا جبکہ انٹرویوز گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل مکمل کر لئے جائیں گے۔محکمہ تعلیم کے مطابق ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو انٹرویو کے بعد ہیڈ تعینات کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :