4سالہ بی ایس ڈگری ہولڈر ہزاروں اساتذہ کی بھی بالاآخر سنی گئی

نئی پروموشن پالیسی میں بی ایس ڈگری ہولڈرز اساتذہ کو بھی شامل کرلیا گیا

پیر 2 جون 2025 18:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) 4سالہ بی ایس ڈگری ہولڈر ہزاروں اساتذہ کی بھی بالاآخر سنی گئی، نئی پروموشن پالیسی میں بی ایس ڈگری ہولڈرز اساتذہ کو بھی شامل کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئی پروموشن پالیسی کابینہ کمیٹی سے منظوری کے لئے تیار کرلی گئی ،نئی پروموشن پالیسی کی منظوری کے بعد بی ایس ڈگری ہولڈرز کو ترقیاں دی جائیں گی۔اس سے قبل بی ایس ڈگری ہولڈرزکوسنیارٹی لسٹ میں شامل ہونے کے باوجودپروموشن نہیں ملتی تھی، بی ایس ڈگری ہولڈرز آٹھ،آٹھ سالوں سے ترقیوں کے منتظر ہیں۔ نئی پروموشن پالیسی کی منظوری کے بعد4سالہ بی ایس ڈگری ہولڈرز اساتذہ مستفید ہوں گے ۔