حضرو علماء کرام کی ڈی سی اور ڈی پی او اٹک سے ملاقات،قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے این او سی کے اجراء پر اتفاق

پیر 2 جون 2025 18:47

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) ضلع اٹک کے مدارس دینیہ کے لئے قربانی کی کھالوں کے اجازت نامہ کے لئے وفاق المدارس العربیہ ضلع اٹک کے وفد کی ڈپٹی کمشنر اٹک اور ڈی پی او اٹک سے خصوصی ملاقات ضلع اٹک کے وفاق المدارس العربیہ کے مسئول مولانا محمد انس صاحب کی خصوصی کاوش سے ضلعی امن کمیٹی کے رکن ممتاز عالم دین مولانا محمود الحسن توحیدی ، اور جے یو آئی ضلع اٹک کے سرپرست ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا شیر زمان کی قیادت میں، ضلعی مسئول وفاق المدارس العربیہ اٹک مولانا محمد انس ، مولانا محمد مسعود اختر ضیاء ، مولانا قمر الاسلام ، مولانا یاسر زمان ، مولانا محمد اسحاق ملاح پر مشتمل وفاق المدارس ضلع اٹک کے نمائندہ وفد نے آج بروز پیر ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا، ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل سے ان کے افس میں الگ الگ ملاقات کی اور ضلع بھر کے وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحقہ مدارس کے لئے عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے این او سی کے اجراء پر انتظامیہ کی جانب سے خصوصی تعاون کی استدعاء کی اس موقع پر انتظامی افسران نے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مولانا شیر زمان نے وفد کے شرکاء کے اعزاز میں جامعہ علوم شرعیہ مسجد لوہاراں اٹک میں خصوصی اکرام کا اہتمام کیا۔\378