مریدکے قیامت خیز گرمی حبس دو صحافیوں سمیت پانچ افراد دم گھٹنے سے جاں بحق

پیر 2 جون 2025 18:48

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)مریدکے قیامت خیز گرمی حبس دو صحافیوں سمیت پانچ افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق مریدکے شہر اور گردونواح میں قیامت خیز گرمی اور حبس کی وجہ سے دل سانس ٹی بی گردوں کی امراض میں مبتلا مریض بوڑھے اور بچے پریشانی سے دوچار ہیں ۔

(جاری ہے)

سینئر صحافی ملک بشیر اور امجد بھٹی سمیت پانچ شہری اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں ہوگئے ،صحافی ملک بشیر مسلم لیگ (ن) کے سابق کونسلر اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے قومی اسمبلی میں سیکرٹری ملک عطا اللہ کے قریبی عزیز ہیں جنکی نماز جنازہ مریدکے کی سرحدی آبادی نارنگ منڈی میں ادا کی گئی ۔

نماز جنازہ میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین انکے بھتیجے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا احمد عتیق ایم پی اے حسان ریاض سمیت اہم سیاسی سماجی صحافتی شخصیات نے شرکت کی ۔ڈاکٹروں کے مطابق ہوا میں نمی کم ہے جبکہ آلودگی بہت زیادہ ہے جس سے دم گھٹتا ہے بوڑھے بچوں کو گھر میں رہنا چاہئے اگر کسی نے مجبوری نکلنا ہے سرڈھانپ کر نکلے۔