رضا ربانی کی بجٹ پرانے این ایف سی کے ساتھ پیش کرنے کی مذمت

پیر 2 جون 2025 18:52

رضا ربانی کی بجٹ پرانے این ایف سی کے ساتھ پیش کرنے کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سابق چیئرمین سینیٹ اور پی پی پی کے رہنما میاں رضا ربانی نے سالانہ بجٹ پرانے این ایف سی کے ساتھ پیش کرنے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں رضاربانی نے کہاکہ 7ویں این ایف سی ایوارڈ پر 2009ء میں دستخط ہوئے، 2010ء میں نافذ ہوا،15 سال گزر چکے اور نئے این ایف سی ایوارڈ کا اعلان نہیں کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت ہر 5 سال بعد این ایف سی ایوارڈ جاری کرنا ضروری ہے، وفاقی تقسیم شدہ پول میں سے صوبوں کو ان کے جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔رضا ربانی نے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے بعد نئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم نہیں ہوسکتا، حکمران اشرافیہ میں وسائل کی بھوک ہے، ان کو اس سے غرض نہیں کہ وہ کہاں سے آئے۔