ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان

پیر 2 جون 2025 19:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تا ہم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم کشمیر :مظفر آباد (ائیر پورٹ 13، سٹی 10)، گڑھی دوپٹہ 07،راولاکوٹ 03، پنجاب : ڈی جی خان 04 ، خیبر پختونحوا: ڈی آئی خان (ائیر پورٹ ) میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی 48، جیکب آباد 47 اور دادو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔