کوئٹہ ،پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ،پولیس افسران سمیت 6افراد زخمی

پیر 2 جون 2025 19:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) کوئٹہ کے علاقے میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ،پولیس افسران سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر بکر ا منڈی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او منظور شہید تھانہ نوراللہ، ایڈیشنل ایس ایچ او کامران،اور سپاہی محمد علی اوردو بچیوں سمیت 6 افرادزخمی ہوگئے ۔واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ کوئٹہ: پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔