گلشن اقبال ٹائون میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری

گلشن ٹائون میں بلاتفریق بلدیاتی خدمات کی فراہمی کا کام جاری ہے،ڈاکٹر فواد احمد

پیر 2 جون 2025 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)گلشن اقبال ٹائون میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بلاتفریق تیزی سے جاری ہے، چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کے ہمراہ 13-D/3 بلوچ گوٹھ کا دورہ کیا اور زمینی انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری پیور بلاک تنصیب کے کام کا معائنہ کیا ۔اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ ہم گلشن اقبال کو ایک ماڈل ٹان بنانے کے مشن پر ہیں اور اسی کے تحت گلشن اقبال ٹان کی تمام یونین کمیٹیز میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔

ہماری کوشش ہے کہ ہر یوسی کو مرحلہ وار ماڈل یوسی میں تبدیل کیا جائے۔گلشن ٹان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے گلشن ٹان کے وسائل سمیت کلک کا تعاون حاصل کیا جارہا ہے جس میں نئی سڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور عوامی مقامات کے انفراسٹرکچر کی بحالی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی بلدیاتی قیادت نے ان کے علاقوں پرتوجہ دی ہے جس سے سڑکوں کی حالت بہتر ہو رہی ہیاور روزمرہ کے بلدیاتی مسائل بتدریج حل ہو رہے ہیں۔

مکینوں نے ترقیاتی کاموں کو خوش آئند قرار دیا اور چئیرمین گلشن ٹان ڈاکٹر فواد احمدکاترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر یوسی 5 کے وائس چیئرمین آصف حسن، دیگر منتخب نمائندے، اور محکمہ بی اینڈ آر کے ایکسی این راشد فیاض بھی موجود تھے۔