اوستہ محمد ایک شخص نے خودکشی کرلی

پیر 2 جون 2025 19:13

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) چالیس سالہ شخص نے خود کشی کر لی تفصیلات کے مطابق صدر تھانہ حدود گوٹھ جواد خان شہلیانی میں 40 سالہ گلاب خان کھوسہ نے گھریلو نا چاقی پر اپنے کو گولی مار کر خود کشی کر لی جنہیں ہسپتال لایا گیا ڈاکٹر نے اس کے موت کی تصدیق کر دی مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے ۔