فیصل آباد،سی سی ڈی مدینہ اور اقبال ڈویژن سے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دوخطرناک ڈاکوئوںہلاک ہو گئے

پیر 2 جون 2025 21:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء)سی سی ڈی مدینہ اور اقبال ڈویژن سے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دوخطرناک ڈاکوئوںہلاک ہو گئے ڈکیتی کے دوران حاملہ خاتون اور ایک شہری کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق انچارج سی سی ڈی مدینہ ڈویژن سب انسپکٹر علی اکرام گورائیہ نے دھنولہ روڈ سمانہ پل کے قریب دوران ناکہ بندی 4موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کی اطلاع پر انچارج سی سی ڈی اقبال ڈویژن کے انچارچ انسپکٹر عمر سرفراز وڑائچ بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد آدھ گھنٹہ مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2 ملزمان مضروبی حالت میں پائے گئے جن کو اسلحہ سمیت حراست میں لے کر فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا جو راستہ میں دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے دونوں ڈاکوئوں کی شناخت پرویز اور سیف کے نام سے ہوئی جو شوٹر اور ٹارگٹ کلر تھے، جنہوں نے تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ میں حاملہ خاتون اور تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں ایک شخص کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور گذشتہ روز یہ دونوں ٹارگٹ کلر پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے۔