Live Updates

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر کے دوران بھارت اور سری لنکا کے 5 وینیوز پر ہوگا

پیر 2 جون 2025 22:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن کرکٹ کے میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر کے دوران بھارت اور سری لنکا کے 5 وینیوز پر ہوگا۔

(جاری ہے)

ویمنز ورلڈ کپ کے میچز بنگلورو، اندور، گوہاٹی، وشاکھا پٹنم اور کولمبو میں ہوں گے، پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا جبکہ فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں ہوگا۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، پاکستانی ٹیم کے میچز سری لنکا میں ہوں گے، گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر میچ کولمبو میں ہوگا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات