انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی بوائز ٹورنامنٹ، ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی ٹیم کو1-4 گول سے شکست دی

پیر 2 جون 2025 20:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی بوائز ٹورنامنٹ ہاکی اسٹیڈیم مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں منعقد ہونے والے پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی ٹیم کو4/1 گول سے شکست دی، دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ جھنگ کی ٹیم کو1/0 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

تقریب کا افتتاح سابق ایم این اے میاں عبدالمنان نے بال کو ہٹ لگا کر کیا۔اس موقع ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل آباد شاہ منظر فرید۔چوہدری طارق نزیر سابقہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل پروینشل کوچ زرینہ وقار اور تحصیل سپورٹس افسران و فیصل آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔