Live Updates

ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید الاضحیٰ پر صفائی کے انتظامات کے متعلق اجلاس

پیر 2 جون 2025 20:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید الاضحیٰ پر صفائی کے انتظامات کے متعلق اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل افسران، سی ای اوز، کنٹریکٹرز، ڈی او آئی، پی ڈبلیو ایم، ڈی ایف سی، ڈی او لائیو اسٹاک، مارکیٹ کمیٹیوں کے سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحصیل سطح پر درکار مشینری، موجودہ وسائل اور مسنگ مشینری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ میونسپل کمیٹیوں کو گوسٹ ملازمین اور ڈیلی ویجز پر کام نہ کرنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر صفائی و ستھرائی کے خصوصی پلان پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ قصور کی مویشی منڈیوں میں صفائی، پانی کے چھڑکاؤ، شیڈز اور لائیو اسٹاک کے انتظامات کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :