سوات،نوجوان کی لاش دس دن بعد دریائے سوات سے برآمد، ورثا کے حوالے

پیر 2 جون 2025 20:55

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے آریانئی میں دریائے سوات میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش دس روز بعد کبل کے قریب سے ملی ۔

(جاری ہے)

شالیاس سکنہ چھم گھڑی بحرین کی لاش دس دن کی گمشدگی کے بعد دریائے سوات سے برآمد ہو گئی ہے۔ مرحوم سوزوکی کے ساتھ اریانئی بحرین تحصیل میں دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہوا تھا۔لاش کی شناخت مرحوم کے چچا نے کی ہے اور اسے قانونی کارروائی کے بعد ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :