بہاولپور ، بھوک کی وجہ سے بزرگ خاتون دم توڑگئیں

پیر 2 جون 2025 21:50

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)بہاولپور میں بھوک کی وجہ سے بزرگ خاتون دم توڑگئیں جبکہ بہن ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق ہفتے کے روزپڑوسیوں نے انہیں اطلاع دی کہ لوہار والی گلی کے ایک گھر میں دو بزرگ خواتین بے ہوش پڑی ہیں، ریسکیو اہلکار وہاں پہنچے تو ایک خاتون دم توڑ چکی تھیں جبکہ دوسری کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بچ جانے والی خاتون کے مطابق وہ دونوں بہنیں کئی روز سے بھوکی پیاسی تھیں۔اہل محلہ کے مطابق دونوں خواتین غیرشادی شدہ اور گھر میں اکیلی رہتی تھیں،کوئی کمانے والا نہیں تھا، بہنوں کا ایک بھائی بھی تھا جو کافی عرصے لاپتا ہے۔ دم توڑنے والی بزرگ خاتون کی تدفین کردی گئی ہے، انتقال کرجانے والی خاتون کی بڑی بہن اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔