طبی مراکز میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر اوستامحمد

پیر 2 جون 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر اوستامحمد عبدالرزاق خجک نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے طبی مراکز اور ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔طبی مراکز میں سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران طبی مراکز میں ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے دورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کا ازالہ کریں اور تمام مراکز صحت کو فعال رکھنے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔

متعلقہ عنوان :