Live Updates

پاکستان کو اسوقت سیاسی استحکام ،قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے‘آصف علی زرداری

تمام جمہوری قوتیں ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہیں‘صدر مملکت سے پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن کی ملاقات

جمعرات 5 جون 2025 22:20

پاکستان کو اسوقت سیاسی استحکام ،قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے‘آصف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے،تمام جمہوری قوتیں ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ سینئر پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران صدر پاکستان نے کہا کہ جمہوریت اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے،عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فرد اور مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اورنوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کو آگے آنا چاہئے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اورملک کو درپیش چیلنجز کا باہمی تعاون ، قومی اتحاد اور یکجہتی سے سامنا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

صدر آصف علی زرداری نے زور دیکر کہا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کے لئے تنظیموں کو سخت محنت کرنا ہوگی، میں جلد ضلعی سطح پر کارکنوں سے ملاقات کا سلسلہ شروع کرونگا، بھٹو شہید بی بی شہید کی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت آج صدرِ پاکستان ہوں۔بیرسٹر عامر حسن نے ملاقات میں صدر مملکت کو تجاویز پیش کیں کہ پیپلز پارٹی کے تنظیمی عہدوں پر نظریاتی اور اہل لوگ ہو نے چاہئیں،الیکٹیبلز انتخابی سیاست کریں پارٹی تنظیم سازی میں نظریاتی نوجوانوں کو آگے لانا ہوگا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات