Live Updates

فیصل کامران سے امن کمیٹی علما کرام کے وفد کی ملاقات، عیدالاضحی اور محرم الحرام سکیورٹی امور پر گفتگو

منگل 3 جون 2025 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران سے امن کمیٹی علما کرام کے وفد نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔مختلف مسالک کے علما کرام ملاقات میں شریک ہوئے۔ مولانا اسد عبید، محمدنصیر احرار، عزیزالرحمان، بابر فاروق رحیمی،رانا نصراللہ، شکیل الرحمان ودیگر وفد میں شامل تھے۔ملاقات میں عیدالاضحی اور محرم الحرام سکیورٹی سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز نے علما کرام کو قربانی کی کھالیں و عطیات اکٹھے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی جاری کردہ قوانین اور کالعدم تنظیموں کی فہرست بارے بارے آگاہ کیا۔ علما کرام نے عید الاضحی سیکورٹی بارے اپنی تجاویز پیش کیں۔ فیصل کامران نے علما کرام کی تجاویز کے حوالے سے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ فیصل کامران نے کہا کہ شہر میں امن وامان برقرار رکھنے میں علما کرام کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے بڑے چیلنجز سے بھی نمٹا جا سکتا ہے۔ علما کرام نے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے ساتھ مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات