اقوام متحدہ کا حوثیوں کے زیر حراست یواین عملے کی رہائی کا مطالبہ

منگل 3 جون 2025 10:30

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) اقوام متحدہ نے یمن کے حوثیوں کے زیر حراست اپنے عملے کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے یمن میں حوثیوں کے زیر حراست یواین عملے کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو گرفتار یا نظر بند نہیں کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کی مسلسل حراست ان لوگوں کے خلاف ایک گہری ناانصافی ہے جو یمن کے لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیتے ہیں، اس عمل نے ہماری مؤثر طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت متاثر اور امن کے لیے ثالثی کی کوششوں کو کمزور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع سے کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ زیر حراست افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور ان کی رہائی کے لیے وکالت کو تیز کریں۔

متعلقہ عنوان :