وفاقی وزیرداخلہ کا بنوں میں خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین

منگل 3 جون 2025 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے تھانہ میریان پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے حملہ ناکام بنایا۔منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے،خیبرپختونخوا پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔