باجوڑ اور بنوں میں پولیس نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے پسپا کر دیے، آئی جی خیبر پختونخوا

منگل 3 جون 2025 11:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) باجوڑ اور بنوں میں پولیس نے جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے پسپا کر دیے۔

(جاری ہے)

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس حملوں کو نہ صرف روکتی رہی بلکہ دہشت گردوں کا تعاقب بھی جاری رکھا جا رہا ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک کا قلع قمع کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ رات گئے ضلع باجوڑ اور بنوں میں لوئی ماموند اور میریان کے پولیس تھانوں پر فتنہ الخوارج کے حملے ہوئے، پولیس نے بہادری سے مقابلہ کیا اور حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔انسپکٹر جنرل نے دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی اسناد اور انعامات کا اعلان کیا ہے۔