
جیل میں 6 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں نگرانی کیلئے صرف 250 اہلکار تعینات ہیں، سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل
سرکل نمبر 4 اور5 سے 600 سے زائد قیدی بیرک سے باہر موجود تھے، زلزلے اور ہنگامی صورتحال کے دوران جیل سے متعدد قیدی فرار ہو گئے تھے،41 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جا چکا ہے، ارشاد کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
منگل 3 جون 2025
11:22

(جاری ہے)
سیکیورٹی ادارے جیل کے اندر اور اطراف میں آپریشن میں مصروف ہیں اور فرار شدہ قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔
جیل حکام کے مطابق قریبی علاقوں نواحی دیہاتوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ایس ایس یو، ایس آر ایف سمیت دیگر سکیورٹی اہلکار قیدیوں کی تلاش کر رہے ہیں۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات نے جیل کے سیکیورٹی انتظامات پر سنجیدہ سوالات اٹھا دئیے ہیں جنہیں فوری طور پر بہتر بنانا ضروری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کے خلاف الگ مقدمہ درج ہوگا، مقدمہ میں جیل توڑنے اور اہلکاروں پر حملے کی دفعات شامل کی جائیں گی، فرار اور دوبارہ پکڑے جانے والے قیدیوں کا ٹرائل کیا جائے گا۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی مین گیٹ سے فرار ہوئے۔ ملیر جیل کی زلزلہ کے باعث ایک بیرک کی دیوار کمزور ہوگئی تھی۔ قیدی بیرک کی کمزور ہونے والی دیوار کو گرا کر فرار ہوئے۔جیل حکام نے قیدیوں کے فرار کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قیدی مین گیٹ سے فرار ہوئے، ملیر جیل کی زلزلہ کے باعث ایک بیرک کی دیوار کمزور ہوگئی تھی، قیدی بیرک کی کمزور ہونے والی دیوار کو گرا کر فرار ہوئے۔جب ہنگامہ آرائی شروع ہوئی تو قیدیوں نے اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھین لیاجس کے بعد پولیس اور قیدیوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔اس دوران سیکڑوں قیدی جیل توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور قریبی علاقوں میں جا کر ہوٹلوں بس سٹاپوں پر بیٹھ گئے اور کچھ گلی محلوں میں گھومنے لگے جنہیں پکڑ کر واپس لایا گیا۔ڈی آئی جی جیل حسن سہتو اور ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کئے جانے والے قیدی سکھن تھانے کے لاک اپ میں رکھا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی ہومز، ایک دیرینہ خواب کی تعبیر
-
جرمنی میں مستحق شہریوں کو 47 بلین یورو کی ریکارڈ ادائیگیاں
-
لاہور میں غیر اخلاقی تقریب پر پنجاب حکومت کا نوٹس، مرکزی ملزم سمیت متعدد افراد گرفتار
-
اسلام آباد میں ’غیر قانونی‘ مساجد کے تنازع کا حل کیا ہے؟
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے کا اعلان
-
امریکہ اور بھارت کا تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا، ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کردیئے
-
عوام ایکسپریس چند روز میں دوسری بار حادثے کا شکار، ایک مسافر جاں بحق 19 زخمی
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.