
بھارت کیخلاف پاکستان نے 96 گھنٹوں تک اپنے وسائل سے جنگ لڑی، کسی سے کوئی مدد حاصل نہیں کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
جنگ کے دوران پاکستان نے جو آلات استعمال کئے وہ ایسے ہی ہیں جیسے انڈیا کے پاس ہیں، ہم نے صرف پاکستان کی اندرونی صلاحیتوں پرانحصار کیاہے اس کے علاوہ حقیقی وقت میں ہم نے کہیں سے کوئی مدد حاصل نہیں کی، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا بی بی سی کو انٹرویو
فیصل علوی
منگل 3 جون 2025
12:10

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پہلے متنازع علاقے میں جھڑپیں ہوتی تھی بین الاقوامی سرحد تک نہیں پہنچتی تھیں۔
اس بار سرحدوں پر نسبتاً سکون رہا اور شہروں میں کشیدگی تھی۔ مستقبل میں تنازع صرف مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہے گا۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کیلئے کوئی موثر اور منظم طریقہ کار موجود نہیں۔ مستقبل کی جنگ کا اثر 1.5 ارب لوگوں کی تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی کی ضروریات پر بھی پڑے گا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مزید کہا ہنگامی رابطوں کیلئے صرف ڈی جی ایم اوز کی ہاٹ لائن ہی انحصار ہوتا ہے۔ آپ کا واسطہ انتہا پسند ذہنیت کے ساتھ ہو تو عالمی برادری کے پاس مداخلت کیلئے محدود وقت ہوتا ہے۔ اس بار امریکاہاور دیگر ممالک نے کیا وہ مہلت بھی اب بہت محدود ہو چکی ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور اور موثر جواب دینے کے بعد بھارت کو سرحد پر تعینات اپنی افواج کی تعداد کم کرنا پڑی تھی یہ ایک جارحانہ کشیدگی تھی جس کی شدت کو اب کم کردیا گیا ہے اور ہم اب 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا تھاکہ دونوں ممالک سرحد پر افواج کی تعداد میں کمی لا رہے تھے۔ پہلے ہماری کشیدگی متنازعہ علاقے تک محدود رہتی تھی اس بار کشیدگی بین الاقوامی سرحد پر تک پہنچ گئی تھی۔اس تنازعے کے دوران جوہری ہتھیاروں کی طرف کوئی پیشرفت نہیں ہوئی یہ ایک خطرناک صورتحال تھی۔ بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا جو کہ ایک انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم تھا۔ہم مسلسل پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے مگر بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو کسی تحقیقات کے بغیرہی 24 گھنٹے کے اندر معاہدہ معطل کردیا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم زرعی ملک ہیں اور یہ ہمارے وجود کیلئے خطرہ تھا۔ پاکستان نے ہر فورم پرمعاملے کی غیر جانبدار اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی تاکہ سچ سامنے آ سکے مگر بھارت نے اس پر مثبت ردعمل دینے کے بجائے جارحانہ اقدامات کو ترجیح دی تھی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ مستقبل میں جب بھی کشیدگی ہوگی تو پاکستان اور بھارت مکمل ملوث ہونگے۔مستقبل میں بھی یہ کشیدگی متنازعہ علاقے تک محدود نہیں رہے گی۔پاک بھارت جنگ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرائسز منیجمنٹ میکنزم منظر سے غائب تھادوسری جانب سے انتہائی غیر محتاط اقدامات اٹھائے جارہے تھے۔کرائسز منیجمنٹ میکنزم کی غیرموجودگی میں عالمی برادری کیلئے مداخلت کرنا مشکل ہوگیا تھا۔عالمی برادری کے متحرک ہونے سے پہلے ہی کافی نقصان ہوچکا تھا۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں جرگہ عدالت میں فیصلے ، گواہیاں اور پھر قتل یہ نظام کیا ہے؟
-
میں سمجھتا ہوں کہ اگر مرزا آفریدی کو معافی مل گئی ہے تو فواد چودھری اور دیگر کو بھی واپس لانا چاہیئے
-
کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی
-
بابوسر ٹاپ کے اطراف میں 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں خوفناک لینڈسلائڈنگ اور سیلابی صورتحال
-
حکومت نے تو ہارس ٹریڈنگ روکی لیکن پی ٹی آئی کے اندر ٹکٹ ٹریڈنگ نہیں رک سکی
-
پنجاب میں دل کے مریضوں کو امراض قلب کے بجائے ملیریا کی دوا دینے سے اموات ہونے کا انکشاف
-
نئی 6 لین موٹروے کی تعمیر کا فیصلہ
-
عمران کو جیل میں رکھنے میں موجودہ پی ٹی آئی قیادت کا اہم کردار ہے، فواد چوہدری
-
26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالت میں "تباہی اسکواڈ" لایا گیا
-
جس دن ووٹ کو عزت ملے گی اس دن ملک کا وزیراعظم عمران خان ہوگا
-
عوام کا ریاست پر اعتماد بحال رکھنے کیلئے ضروری ہےکہ بلوچستان واقعے میں انصاف ہوتا نظر آئے
-
بڑے ٹھاٹھ باٹھ سے اعلان کیا گیا کہ ایس آئی ایف سی آ گئی اب باہر سے اَربوں ڈالر آئیں گے، نتیجہ ؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.