Live Updates

افریقہ میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 13 جون تک طلب

منگل 3 جون 2025 17:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ افریقہ میں 25 نومبر سے ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ بیوٹی ویسٹ افریقہ ‘‘ میں شرکت کے لئے13 جون تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش نائیجیریا میں 25 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہے گی جس میں سکن کئیر ، ہئیر ، کاسمیٹکس ، پر فیوم ، مساج اور تھراپی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات