صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان رواں ہفتے میں ٹیلی فون پر رابطے کا امکان ہے. کیرولین لیوٹ

دنیا کی دوبڑی طاقتوں کے سربراہان کے درمیان متوقع رابطے کی صورت میں امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی اختلافات پر توجہ مرکوز ہو گی.تجزیہ نگار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 3 جون 2025 13:32

صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان رواں ہفتے میں ٹیلی فون پر رابطے ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )وائٹ ہاﺅس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان رواں ہفتے میں ٹیلی فون پر رابطے کا امکان ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی اور نہ بیجنگ کی طرف سے فوری طور پر اس کی تصدیق سامنے آئی ہے.

(جاری ہے)

دنیا کی دوبڑی طاقتوں کے سربراہان کے درمیان متوقع رابطے کی صورت میں امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی اختلافات پر توجہ مرکوز ہو گی اگرچہ امریکہ اور چین نے مئی کے وسط میں کچھ تجارتی محصولات میں نرمی پر اتفاق کیا تھا تاہم حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تناﺅ ایک بار پھر بڑھ گیا ہے. اسی دوران امریکی سینیٹ، روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے پر کام کر رہا ہے ری پبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم کے مطابق یہ اقدامات ان ممالک کو نشانہ بنائیں گے جو روس سے تیل، گیس اور دیگر توانائی کی اشیاءکی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ ایک ایسا اقدام ہے جو چین پر بھی نمایاں اثر ڈال سکتا ہے.