ساہیوال ،ہائی سٹریٹ پر ٹف ٹائل لگانے کا کام تیز کیا جائے اور اسے جلد مکمل کیا جائے، کمشنر ساہیوال

منگل 3 جون 2025 14:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نےجوگی چوک میں سلپ روڈز بنانے کی ہدایت کی، سلپ روڈز بنانے سے چوک میں ٹریفک کے مسائل کم ہونگے، انہوں نے کہا کہ ہائی سٹریٹ پر ٹف ٹائل لگانے کا کام تیز کیا جائے اور اسے جلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

کمشنر شعیب اقبال سید نے ہدایت کی کہ عید پر ریڑھیوں کو بازاروں کی بجائے مختص جگہ پر ہی لگایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں صفائی کو بہتر کیا جائے اور پہلی شفٹ صبح8بجے تک لازمی ختم ہو جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دیپالپور بازار میں جاری کام کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بتایا کہ سرکی بازار اور ایگریکلچرل کالونی میں سڑکوں کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ پاک پتن چوک سے بائی پاس تک اسفالٹ کا کام بھی 30جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :