Live Updates

پشاور سمیت صوبہ بھر میں منگل سے بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

منگل 3 جون 2025 14:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت صوبہ بھر میں منگل سے بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبرپختونخوا میں رواں ہفتے کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیزہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، تورغر، شانگلہ اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس طرح ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، بنوں، کرک اور وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔دوسری طرف عید کے دوران بھی بعض بالائی اضلاع دیر، سوات، چترال، کوہستان اور ضلع مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بارشوں کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کےلئے مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات