موچکو پولیس کی کارروائی،2 ملزمان گرفتار،چرس اور موبائل فونز برآمد

منگل 3 جون 2025 14:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) تھانہ موچکو پولیس نے حب ریور روڈ لکی چڑھائی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے2کلو90گرام چرس اور موبائل فونز برآمدکرلیے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالسلام ولد معظم علی اور ریاض ولد مظفر اقبال شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔