پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کا بھی یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ

نئی یونیفارم کا خاکی رنگ تجویز کیا گیا ،گزارشات وزیر اعلی پنجاب کو ارسال

منگل 3 جون 2025 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کی بھی یونیفارم تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کی ممکنہ نئی وردی کا عکس بھی سامنے آگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نئی یونیفارم کا خاکی رنگ تجویز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے یونیفارم کا رنگ سردی اور گرمی سمیت تمام موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا۔سن 2006میں ٹریفک پولیس کی ازسر نو تشکیل کے بعد یونیفارم تبدیل نہیں کیا گیا تھا جبکہ پنجاب پولیس کا یونیفارم 2017میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔آئی جی پنجاب ٹریفک پولیس نے وردی تبدیلی کی گزارشات وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد یونیفارم تبدیلی کا عمل شروع کیا جائے گا۔