وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے دیپالپور، ملتان، پاکپتن، ساہیوال اور مظفرآباد بارز کے وفود کی ملاقات

منگل 3 جون 2025 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے دیپالپور، ملتان، پاکپتن، ساہیوال، مظفرآباد بارز کے وفود نے منگل کو ملاقات کی ۔ترجمان کے مطابق وکلاء پروٹیکشن بل پر بارز کے نمائندوں کی جانب سے حکومت کے کردار کی تعریف کی گئی اور شہید وکلاء کے خاندانوں کو فوری گرانٹ کی فراہمی کو سراہا گیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے وکلاء کی فلاح و تحفظ کو ترجیح دینے کا عزم ظاہر کیا ۔ وکلاء وفد نے بارز میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت کی معاونت کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ وکلاء کی فلاح کے لیے موجودہ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وکلاء کو بااختیار بنانے کے لیے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔