عیدالاضحیٰ پر صفائی و ستھرائی کے حوالے سے مثالی انتظامات یقینی بنائیں گے،ڈپٹی کمشنرخانیوال

منگل 3 جون 2025 17:51

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں عیدالاضحیٰ انتظامات،صفائی ودیگر ایجنڈا پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ،اے سیز سنبل جاوید،رانا عامر لیاقت اجلاس میں موجود،اسسٹنٹ کمشنرز ساجدہ رزاق،زوہیب شفیع نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرینگے،عیدالاضحیٰ پر صفائی و ستھرائی کے حوالے سے مثالی انتظامات یقینی بنائیں گے،دیہی و شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کو مزید موثر بنایا جائے۔ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا دکانوں پر لگے کپڑے فوری ہٹائے جائیں،بازاروں میں لگائے گئے کپڑوں کوضبط کرلیا جائے،تحصیلوں میں ریڑھی بازاروں کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے،مویشی منڈیوں میں کیمرے آن،اوورچارجنگ پر سخت ایکشن لیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز مویشی منڈیوں کے باقاعدگی سے وزٹ کریں،چھٹیوں میں طلبا کو بلاکر ہیلمٹ تقسیم کئے جائیں،تعطیلات میں سکولز عملہ پودوں کی نگہداشت کو بھی یقینی بنائے۔