اینٹی کرپشن آفس میں سرکل آفیسر کی سربراہی میں ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 3 جون 2025 17:52

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) مانسہرہ اینٹی کرپشن آفس میں نو تعینات سرکل آفیسر سردار واجد کی سربراہی میں ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں سول سوسائٹی، انجمن تاجران، محکمہ اینٹی کرپشن کے جملہ سٹاف سمیت ہر مکتبہ فکر کے نمائندگان نے شرکت کی اور نو تعینات سرکل آفیسر سردار واجد کو مانسہرہ تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

شہریوں نے مختلف محکمہ جات میں جاری مبینہ کرپشن کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر سرکل آفیسر سردار واجد نے کہا کہ کرپشن کا ناسور معاشرے میں سرائیت کر چکا ہے جس کے خاتمہ کے لئے اس جہاد میں ہمیں اپنی عوام اور ہر مکتبہ فکر کا تعاون درکار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور شہریوں کے تعاون سے کرپشن جیسے ناسور کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن کاوش بروئے کار لائیں گے۔