جی سی یونیورسٹی لاہور میں بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا آغاز

منگل 3 جون 2025 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا آغاز،کمپیوٹر سائنس اور لا سمیت 55مضامین میں داخلے جاری۔رواں برس یونیورسٹی نے 39مضامین مین کیمپس جبکہ 16مضامین نیو کیمپس میں آفر کیے ہیں۔دونوں کیمپس کے درمیان طلبا کو بس شٹل سروس فراہم کی جائے گی۔جی سی یونیورسٹی نے رواں سال فارمیسی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں بھی داخلے آفر کیے ہیں۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس کے مطابق یونیورسٹی نے درخواست فیس میں بھی کمی کر دی ہے،آن لائن درخواست کے نظام کو مزید آسان بنایا گیا ہے،اسپورٹس کوٹے کے امیدوار ایک ہی فیس پر مختلف گیمز کے ٹرائلز دے سکیں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے ایوننگ اور مارننگ پروگرامز کی علیحدہ درخواست فیس کو بھی ختم کر دیا ہے،یہ تمام اقدامات طلبا کی سہولت کے لیے کیے گئے ہیں۔داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 13 جون مقرر کی گئی ہے،داخلے کے لیے تحریری ٹیسٹ 21اور 22جون کو منعقد ہوں گے۔طلبا کی سہولت کے لیے 8شہروں میں ٹیسٹ سینٹرز کا انعقاد کیا جائے گا، رواں سال ملتان،فیصل آباداور سرگودھا میں بھی نئے سینٹرز کا قیام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :