زرعی یونیورسٹی کے طلبہ کے فیسوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان

ہم نے اٹک کیمپس کی بحالی کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے،وائس چانسلر

منگل 3 جون 2025 19:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے اٹک کمیپس کی بحالی کے ساتھ اٹک کیمپس میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات کے لئے فیسوں میں 30 فیصد کی خصوصی رعائت کا اعلان کیا ہے یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز سب کیمپس اٹک میں ایڈمشن ڈیسک اور لیبارٹریز کے افتتاح کے موقع پر کیا ایڈمشن ڈیسک کے ساتھ کیمپس کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم ا?ہنگ کرنے کے لئے نئی قائم کردہ آئی ٹی/کمپیوٹر لیب اور ایگریکلچر لیب کا بھی افتتاح کیا گیا تقریب میں فیکلٹی ممبران، انتظامیہ اور مقامی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے کہا کہ ہم نے اٹک کیمپس کی بحالی کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے اور اب یہاں باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جا رہی ہیں یہ کیمپس اب خطے میں اعلیٰ تعلیم کے لئے ایک اہم مرکز بننے جا رہا ہے ابتدائی طور پر بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر، بی ایس کمپیوٹر سائنس اور بی ایس سی (آنرز) ایچ این ڈی میں داخلے دئیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم تک ہر ایک کو رسائی دینے کے لئے اٹک کیمپس میں داخلہ لینے والے طلبا کو فیس میں 30 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی معیاری تعلیم اور جدید سہولیات کی اہمیت اٴْجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیمپس پر جدید ریسرچ لیبز، تمام سہولیات سے ا?راستہ لائبریری، تیز رفتار انٹرنیٹ اور تعلیمی حوالے میں معاون ثابت ہونے والی تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی ادھر مقامی افراد نے اٹک کیمپس کے حوالے سے وائس چانسلر اور یونیورسٹی کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ اٹک کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کے ا?غاز سے نہ صرف زرعی تعلیم اور تحقیق کو وسعت ملے گی بلکہ اٹک اور گردونواح کے طلبائ کو معیاری تعلیم کے لئے دوسرے شہروں کا سفر بھی نہیں کرنا پڑے گا اور یوں ان پر مالی اخراجات کا بوجھ مزید کم ہوگا۔