Live Updates

ممکنہ 27 ویں ترمیم کی بازگشت سنی جارہی ہے، سید واجد علی گیلانی

موجودہ حکومت آئین کے اندر مزید ترمیم کرنا چاہتی ہے، میرا ادارہ اسلام اباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ہے۔اسکو مضبوط ہونا چاہیے،صدر بار ایسوسی ایشن

منگل 3 جون 2025 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء)سلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید واجد علی گیلانی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ممکنہ 27ویں ترمیم کی بازگشت سنی جارہی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا 27 ویں ترمیم کی حمایت کرے گی ،صدربار نبے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے بڑے مطالبات ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی روٹیشن کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے اس دوران صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار واجد حسین گیلانی کا ویڈیو پیغام جاری ہواہے جس میں انھوں نے کہاہے کہ 26ویں ترمیم کے بعد اب 27ویں ترمیم آ رہی ہے ، موجودہ حکومت آئین کے اندر مزید ترمیم کرنا چاہتی ہے، میرا ادارہ اسلام اباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ہے۔

(جاری ہے)

اسکو مضبوط ہونا چاہیے۔تمام ججز ہمارے لیے بہت قابل احترام ہیں، میں یہ سمجھتا ہوں جو ترمیم لائی جارہی ہیں۔انکے حوالے سے ہم بالکل اس کے ساتھ ہیں، جس طریقے سے تین ججز مختلف صوبوں سے اسلام آباد لائے گئے۔اسلام اباد ہائی کورٹ کے ججز کی روٹیشن ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کو بھی دوسرے صوبوں میں جانا میں چاہیے ،صدر ہائیکورٹ بار کا سول و سیشن ججز کی بھی روٹیشن کا مطالبہ کیاہے ،اسلام اباد کے تمام ججز سول جج سے لے کر ڈسٹرکٹ جج تک ہیں۔

ان کو بھی پورے پاکستان کے اندر روٹیٹ کرنا چاہیے، اسلام اباد ایک ڈسٹرکٹ ہے اور اس کو ایک صوبے کا درجہ دیتے ہوئے اسلام اباد کو انڈیپینڈنٹ آئی سی ٹی جو بنایا گیا تھا ،اسلام اباد ایک چھوٹا ڈسٹرکٹ ہے اور اس میں دو سیشن ججز ہیں اور وہ ایسٹ اینڈ ویسٹ ہیں، ہمارے ججز کی جو ٹرانسفر ہے وہ صرف اور صرف جو ہے ویسٹ سے ایسٹ اور ایسٹ سے ویسٹ ہوتی ہے ، مجھے وکلائ نے بھی بتایا کہ ہمارے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کام صحیح طریقے سے نہیں کر پا رہے ، اسلام اباد چھوٹا سا شہر ہے اور ان کے یہاں پر ریلیشنز بہت سارے لوگوں کے ساتھ بن جاتے ہیں، کچھ چیمبرز کے علاوہ کوئی بھی وکیل مستفید نہیں ہو رہا اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ ان سول و سیشن ججز کی روٹیشن کریں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات