تمام عازمین کل منیٰ روانہ ہوں گے، پرسوں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا

منگل 3 جون 2025 21:06

تمام عازمین کل منیٰ روانہ ہوں گے، پرسوں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء)مکہ مکرمہ میں مقیم دنیا بھر سے آئے ہوئے تمام عازمین کل ( بدھ کو) منیٰ روانہ ہوں گے۔ جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ پرسوں ادا کیا جائے گا، ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین سمیت لاکھوں کلمہ گو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے، منیٰ میں خیمہ بستی آباد ہو چکی ہے ۔ مکہ مکرمہ میں مقیم دنیا بھر سے آئے ہوئے تمام عازمین آج منیٰ روانہ ہوں گے، منیٰ میں ایک دن قیام کے بعد جمعرات 9 ذوالحج کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے نماز فجر کے بعد میدان عرفات پہنچیں گے، مسجد نمریٰ میں خطبہ حج سنیں گے جس کے بعد نماز ظہر اور عصر ادا کریں گے ، عصر اور مغرب کے درمیان وقوف عرفہ ہو گا جس میں حاجی اللہ رب العزت کے حضور گڑ گڑا کر دعائیں کریں گے ، سورج غرب ہونے کے ساتھ ہی نماز مغرب ادا کئے بغیر حاجی مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں پر وہ مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے، رات کھلے آسمان کے نیچے قیام کرنے کے بعد نما زفجر ادا کریں گے اور طلوع آفتاب کے ساتھ ہی منیٰ میں اپنے خیموں کی طرف لوٹ جائیں گے، پہلے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد بال مونڈوا دیں گے اور احرام کھول دیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح دوسرے اور تیسرے دن بھی شیطان کو کنکریاں ماریں گے ، اسی دوران حاجی طواف زیارت کیلئے مسجد الحرام جائیں گے۔ تیسرے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حاجی مکہ مکرمہ میں اپنی رہائش گاہوں کی طرف لوٹ جائیں گی